میرا اللہ بڑا فراخ دل ہے۔ میرے اللہ کے ہاں ہر گناہ کی معافی ہے سواءے شرک کے۔
میرا اللہ اپنے بندوں سے اتنی محبت کرتا ہے کہ اگر کؤی اس کے بندے کا دل دکھا دے تو جب تک اس بندے سے معافی نہیں ملتی، اللہ سے بھی نہیں مل پائیگی۔
میرے اللہ کے بندوں کا معاملہ ذرا مختلف ہے۔ کبھی کبھی تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ موت کے بعد بھی ان کے ہاں سے معافی نہیں ملتی۔ اس بات سے بھی دل نہیں پگھلتا کہ اس کے اس ایک عمل سے کسی پر آیا عذاب ٹل سکتا ہے۔ کسی کی زندہ رہتے ہوءے تڑپ ختم ہو سکتی ہے۔
میرے اللہ کا بندہ اپنے آپ کو اللہ سے بڑا سمجھتا ہے شاید۔ جبھی تو وہ اپنا دل بڑا نہیں کر پاتا۔ یا پھر یہ جھجک ہے۔
سب مٹی میں مل جائیگا۔
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائیگا۔
میرے اللہ کے بندوں، مجھے معاف کر دینا۔ جو میں نے نادانی میں دل دکھایا یا کچھ ہونے کے زعم میں، یا پھر انجانے میں۔
میرے اللہ کے بندوں، ایک محبت کی نظر کی بھیک دے دیناایک مسکراہٹ کا صدقہ کر دینا، صرف اور صرف اپنے اللہ کے لئیے۔ کیا پتہ تم جس سے ناراض ہو، وہ اللہ کا محبوب ہو
This comment has been removed by the author.
ReplyDelete